حافظ آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ جاں بحق

حافظ آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ جاں بحق
کیپشن: حافظ آباد: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ جاں بحق

ویب ڈیسک: حافظ آباد میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ حافظ آباد کے علاقے کوٹ نکہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قمر جاوید کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ قمرجاوید ایڈووکیٹ کو نماز فجر کیلئے مسجد جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقتول قمر جاوید ایڈووکیٹ گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے صوبائی امیدوار  تھے۔

Watch Live Public News