ایڈیشنل چیف سیکریٹری سے تاوان مانگنےوالا نوجوان گرفتار

ایڈیشنل چیف سیکریٹری سے تاوان مانگنےوالا نوجوان گرفتار
کیپشن: ایڈیشنل چیف سیکریٹری سے تاوان مانگنےوالا نوجوان گرفتار

ویب ڈیسک: ملتان میں پولیس نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب سے تاوان مانگنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ 3 روز قبل ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا جس میں 2 ارب روپے تاوان مانگا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تاوان نہ دینے کی صورت میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو مار دینے کی دھمکی دی گئی تھی۔

 3 روز بعد ملزم کا سراغ لگا کر پولیس نے اسے ایم ڈی اے چوک کے قریب سے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Watch Live Public News