چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کی کاز لسٹ منسوخ

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کی کاز لسٹ منسوخ
کیپشن: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کی کاز لسٹ منسوخ

ویب ڈیسک: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بینچ ٹو اب بینچ ون میں کیسز کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ کے سامنے 40 مقدمات سماعت کے لیے مقرر تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی آج چیمبر ورک کریں گے۔

جسٹس سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ،کمرہ نمبرایک میں کیسز کی سماعت 

 جسٹس سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کردیے گئے۔قائم مقام چیف جسٹس  کی عدالت کمرہ نمبر ایک میں منتقل کردی گئی،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عدالت نمبر ایک میں کیسوں کی سماعت کا آغاز کردیا۔

جسٹس عامر فاروق کے سپریم کورٹ تعیناتی کے بعد جسٹس سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ہیں،وزارت قانون نے گزشتہ رات جسٹس سرفراز ڈوگر کی قائم مقام چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

Watch Live Public News