(ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججز کی ٹرانسفرز کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الجہاد ٹرسٹ فیصلہ میں عدلیہ کی ٹرانسفر ،تقرری معیاد میں آزادی کو یقینی بنانے کا کہا گیا ہے، آئین آرٹیکل 2(200) ججز کی ٹرانسفرز مخصوص مدت کے ساتھ اجازت دیتا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیا آئین مستقبل ٹرانسفرز کی اجازت دیتا ہے،کیا ججز کی ٹرانسفرز کا ایگزیکٹو کو اختیار دینا عدلیہ کی آزادی کے اصول کے خلاف نہیں ؟۔
درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفرز کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔اس کے علاوہ درخواست میں ججز کی ٹرانسفرز کے عمل کو شفاف فری اورفئیر بنانے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔