بلوچستان میں 5.6شدت کےزلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف وہراس

بلوچستان میں 5.6شدت کےزلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف وہراس
کیپشن: بلوچستان میں 5.6شدت کےزلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف وہراس

ویب ڈیسک: خضدار اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صبح 10 بج کر 52 منٹ اور 11 بج کر 30 منٹ پر آنے والے جھٹکوں کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے تقریباً 86 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔

زلزلے کے جھٹکے سکھر، جیکب آباد، نصیر آباد، گنداواہ، جھل مگسی، دادو اور میہڑ میں بھی محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ سبی، کچھی اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Watch Live Public News