(ویب ڈیسک ) پاک بحریہ کا جدید جنگی جہاز پی این ایس خیبر اپنے پہلے بحری سفر میں ترکیہ کے اکساز نیول بیس پہنچ گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پی این ایس خیبر نے ترکیہ میں مشق ترگوت رئیس 13 میں حصہ لیا ۔پی این ایس خیبر نے ترک بحری جہازوں کے ساتھ مشترکہ گشت میں حصہ لیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کمانڈنگ آفیسر پی این ایس خیبر کی ترک سدرن سی ایریا کمانڈر سے ملاقات ہوئی ۔ملاقا ت میں دوطرفہ بحری تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترک نیول حکام نے پی این ایس خیبر کا دورہ کیا اور پیشہ ورانہ امور اور باہمی تعاون پر گفتگو کی گئی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پی این ایس خیبر نے دوطرفہ مشق ترگت رئیس-13 میں ترک بحریہ کے جہاز ٹی سی جی حیدر علی آدا اور ترک نیول فورسز کے ایس ایچ-70 ہیلی کاپٹر کے ساتھ حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے مشترکہ سمندری آپریشنز اور باہمی ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔مشق میں مشترکہ میری ٹائم آپریشنز اور انٹرآپریبلٹی بڑھانے کیلئے مختلف بحری سرگرمیوں کا مظاہرہ کیا گیا۔