ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: امریکا نے نیدرلینڈز کو 93 رنز سے ہرا دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: امریکا نے نیدرلینڈز کو 93 رنز سے ہرا دیا

(ویب ڈیسک )   ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے 21ویں میچ میں امریکا نے نیدرلینڈز کو 93 رنز سے شکست دیدی ہے۔

بھارت کے شہر چنئی میں کھیلے جانے والے میچ میں امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ 

امریکا کی جانب سے سائی تیجا مکّامالا نے 51 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ شبھم رانجنے نے آخری اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کی اور 24 گیندوں پر ناقابلِ شکست 48 رنز بنائے۔

  نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 103 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

امریکا کی جانب سے ہرمیت سنگھ  نے 21 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔شیڈلے نے 3  جبکہ محمد محسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Watch Live Public News