تیز ہوائیں، لاس اینجلس آگ پھر شہروں کی طرف بڑھنے لگی، ہلاکتیں24 ہوگئیں

 تیز ہوائیں، لاس اینجلس آگ پھر شہروں کی طرف بڑھنے لگی، ہلاکتیں24 ہوگئیں

ویب ڈیسک :سانتااینا ونڈز۔۔۔ لاس اینجلس میں آگ پھر شہروں کی طرف بڑھنے لگی ، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی۔۔۔ تاریخی مقامات بھی زد میں آگئے۔

 امریکی حکام کے مطابق اس وقت ہالی ووڈ ہلز، پاساڈیٹا سمیت 6 مقامات پر تاحال آگ لگی ہوئی ہے۔

جنگل کی آگ کو پھیلنے سے روکنا اب بے حد مشکل ثابت ہو رہا ہے۔ تیز ہوائیں آگ پر قابو پانے کی کوششوں کو  ناکام بنا رہی ہیں۔  اور آگ تیزی سے رہائشی علاقوں کی  جانب  بڑھ رہی ہے۔  اگر حالات یہی رہے تو ہزاروں گھر تباہ ہوجائیں گے۔ 

اب تک اس آگ کی زد میں آنے سے 24 اموات ہو چکی ہے جبکہ 12 ہزار سے زیادہ مکانات جل کر خاک ہو گئے ہیں۔

تاریخی مقامات بھی زد میں

ہواؤں کی وجہ سے آگ مشرق کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اتنی کوشش کے بعد بھی آگ پر قابو پانا مشکل ہو رہا ہے۔ گیٹی سینٹر آرٹ میوزیم اور گھنی آبادی والا سین فرنانڈو ویلی بھی آگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔

اس تباہ کن آگ کی وجہ سے الٹاڈینا اور پاساڈینا کے قریب 14117 ایکڑ علاقے برباد ہو گئے ہیں۔ ہفتہ دوپہر تک 15 فیصد علاقوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا تھا۔ پیلی سیڈس فائر، لاس اینجلس علاقے میں کم سے کم 5 فعال جنگل کی آگ میں سب سے بڑی ہے جس نے 22660 ایکڑ (91,7 مربع کلومیٹر) کو جھلسا کر رکھ دیا ہے۔

ترجمان پینٹاگون کے مطابق 500 اہلکار اور10 نیوی ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کی کوششوں میں تاحال مصروف ہیں۔ سات امریکی ریاستوں کے فائر فائٹرز، کینیڈا اور میکسیکو کی ٹیموں کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں شامل ہو گئے ہیں۔

سانتا اینا ہوائیں لوٹنے لگیں

نیشنل ویدر سروس کے مطابق ہفتے کی شب سے اتوار کی صبح اور پیر کی شام سے منگل کی صبح تک تیز ہوائیں چلیں گی جن کی رفتار 48 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 112 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔

سی اے ایل فائر نے بتایا کہ درمیانی سے تیز گرم اور خشک سانتا اینا ہواؤں کے منگل اور بدھ کو لوٹنے کے امکانات ہیں جس سے آگ اور پھیل سکتی ہے۔ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسوم نے کہا ہے کہ وہ فائربریگیڈ میں مدد کے لیے کیلیفورنیا نیشنل گارڈ کی تعیناتی کو دوگنا کر رہے ہیں اور لاس اینجلس کی آگ کا مقابلہ کرنے کے لیے عوامی تحفظاتی وسائل کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس علاقے میں اب 1680 کیلیفورنیا نیشنل گارڈمین فعال ہیں۔

پانی کی کمی کے باعث ہالی وڈ اسٹارز کے گھر جلے ، گورنر نیوسوم

 کیلےفورنیا کے گورنر نے کہا کہ اس بات کی جانچ ہونی چاہیے کہ پانی کی کمی کی وجہ سے کیسے لاس اینجلس میں ہالی ووٹ ستاروں کے مکان اور بنگلے جل کر خاک ہو گئے۔ 

سینٹ مونیکا میں بھی کرفیو

ایسے میں سینٹ مونیکا میں کرفیو کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نقصان کا ابتدائی تخمینہ 175 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ 

قیدی فائر فائٹرز  کے معاوضے  میں اضافہ کیا جائے، کم کاردشیان

اپنی انسٹاگرام پوسٹس میں ہالی وڈ لیجنڈ کم کاردیشیان نے ایل اے فائر ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں آگ بھجانے کی کوششوں میں حصہ لینے والے قیدیوں کے معاوضے میں اضافہ کیا جائے،  وہ ہمارے ہیرو ہیں۔

 گلوکارہ بیونسے کی فاؤنڈیشن کی جانب سے 2.5 ملین ڈالر عطئیے کا اعلان

’’ بیونسے بے گڈ ’’ گلوکارہ بیونسے کی قائْم کردہ فلاحی تنظیم نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے جنوبی کیلے فورنیا میں لگنے والی آگ سے بچاؤ اور فائر ریلیف فنڈ میں 2.5 ملین ڈالر عطیہ دینے کا اعان کیا ہے۔

 یادرہے LA فائر ریلیف فنڈ میں تعاون الٹاڈینا اور پاسادینا کے علاقوں میں  ان خاندانوں کی مدد کے لیے مختص کیا گیا ہے، جو جنگل کی آگ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News