ڈیل کے لفظ سےتھک گئے،ہمت ہے تو17جنوری کو فیصلہ سنائیں،علیمہ خان

ڈیل کے لفظ سےتھک گئے،ہمت ہے تو17جنوری کو فیصلہ سنائیں،علیمہ خان
کیپشن: ڈیل کے لفظ سےتھک گئے،ہمت ہے تو17جنوری کو فیصلہ سنائیں،علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ مؤخر ہونے پربانی پی ٹی آئی  بالکل بھی خوش نہیں ہونگے۔وہ چاہتے ہیں کہ فیصلہ آئے تاکہ پوری دنیا کو پتہ چلے القادر یونیورسٹی کیا ہے۔ان کا خواب تھا کہ سیرت نبی کے بارے میں سٹوڈنٹس کو پڑھایا جائے۔

علیمہ خان نے الزام عائد کیا کہ جج صاحب کو فیصلہ سنانے میں کافی مشکل پیش آرہی ہے۔آج حکومت بہت زیادہ پریشر میں ہے۔پوری دنیا پورا پاکستان جانتا ہے کہ کس قسم کی سزا سنائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیل کا لفظ سن سن کر ہم تھک گئے ہیں۔عمران خان نے بس نیٹورل ایمپائر لگانے کی بات کی تھی۔مذاکراتی کمیٹی ممبران نے بتایا کہ ابھی تک حکومت کا کوئی مطالبہ نہیں آیا۔17 جنوری کو دیکھیں گے کہ اگر ہمت ہے تو فیصلہ سنائیں۔

Watch Live Public News