پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہونے پر شیر افضل مروت کا بیان آگیا

پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہونے پر شیر افضل مروت کا بیان آگیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا پارٹی کی طرف سے دیے گئے شوکاز نوٹس کے بعد ردعمل سامنے آگیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہاکہ میں اپنا مؤقف عمران خان کے سامنے پیش کروں گا۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی میں ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ اپنے ہی دوست میڈیا پر چڑھائی کریں۔ میں نے کسی پر وار نہیں کیا، لیکن جواب دینے کا حق رکھتا ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ میں نے 2018 کے انتخابات میں بہت کم ووٹ لیے تو ایسے لوگوں کو مشورہ ہے کہ پروپیگنڈا کرنے سے قبل تحقیق ضرور کرلیا کریں۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ 2018 کے انتخابات میں مجھے پی ٹی آئی نے ٹکٹ نہیں دیا تھا جس پر میں تحریک انصاف کے امیدواروں کے حق میں دستبردار ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ پھر جب میں نے الیکشن لڑا تو لکی مروت سے ایک لاکھ 18 ہزار ووٹ لیے، پشاور سے الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔

واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ کے پارٹی عہدے پر سوال اٹھانے کے بعد پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے، شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے آئین کے مطابق سیکریٹری جنرل نہیں، ان کی پارٹی میں حیثیت ایک اجنبی کی طرح ہے۔

Watch Live Public News