جھاڑکھنڈ میں جنگلی ہاتھی کے حملے، 9 روز میں 20 افراد ہلاک

جھاڑکھنڈ میں جنگلی ہاتھی کے حملے، 9 روز میں 20 افراد ہلاک
کیپشن: جھاڑکھنڈ میں جنگلی ہاتھی کے حملے، 9 روز میں 20 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں ایک جنگلی ہاتھی کے حملوں کے نتیجے میں 9 روز کے دوران 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 حکام کے مطابق یہ واقعات یکم سے 9 جنوری کے درمیان پیش آئے، تاہم تاحال ہاتھی کو قابو میں نہیں کیا جا سکا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ایک سو سے زائد فاریسٹ اہلکاروں پر مشتمل ٹیم ہاتھی کی تلاش اور نگرانی میں مصروف ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہاتھی رات کے وقت اپنی جگہ تبدیل کرتا رہتا ہے، جس کے باعث اس کی نقل و حرکت کو ٹریس کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ حکام کے مطابق ہاتھی تنہائی کا شکار ہے اور امکان ہے کہ اس کا یہ جارحانہ رویہ آئندہ 15 سے 20 روز میں کم ہو جائے گا۔

Watch Live Public News