پی آئی اے کا کینیڈا ، برطانیہ کی ریل سروسز سے اشتراک، ایک ٹکٹ پر ہوائی و ریلوے سفر کی سہولت

پی آئی اے کا کینیڈا ، برطانیہ کی ریل سروسز سے اشتراک، ایک ٹکٹ پر ہوائی و ریلوے سفر کی سہولت

(ویب ڈیسک ) پی آئی اے  نے   کینیڈا اور برطانیہ کی ریل سروسز کے ساتھ تاریخی اشتراک  ہوگیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ   پی آئی اے کی جانب سے ایک ہی ٹکٹ پر ہوائی اور ٹرین کے سفر کی سہولت فراہم کر دی گئی۔ پی آئی اے کی پروازوں سے​ ٹورنٹو پہنچنے والے مسافر وہاں کی پارٹنر ایسیس ریل سروس کے ذریعے کینیڈا کے 8 اہم شہروں تک اپنا سفر جاری رکھ سکیں گے۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ​ پی آئی اے سے برطانیہ کے شہروں مانچسٹر اور لندن کے لیے سفر کرنے والے مسافر 50 سے زائد شہروں تک ایسیس ریل سروس کے ذریعے رسائی حاصل کر سکیں گے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہناہے کہ  ​ پی آئی اے کے مسافر اپنی منزل مقصود تک ٹکٹ پی آئی اے کے تمام بکنگ دفاتر اور رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس سے حاصل کر سکتے ہیں۔​ ٹکٹ کی بکنگ پی آئی اے کی باضابطہ ویب سائٹ اور پی آئی اے کی موبائل ایپلیکیشن سے بھی کی جا سکتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ​معاہدے کا بنیادی مقصد مسافروں کو ان کے گھر کی دہلیز تک بہترین سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔​اس سہولت سے مسافروں کے وقت کی بچت ہوگی ۔​ایئر ٹو ریل اشتراک پی آئی اے کے نیٹ ورک کو ڈیجیٹل اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

Watch Live Public News