17 جنوری کو تعطیل ہوگی، نوٹی فکیشن جاری

 17 جنوری کو تعطیل ہوگی، نوٹی فکیشن جاری

ویب ڈیسک:سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 17 جنوری کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے شبِ معراج کے موقع پر سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ 17 جنوری بروز ہفتہ سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اس حساب سے 17 جنوری 2026 کو ہفتہ بنتا ہے اور اگلے دن اتوار ہے اس مناسبت سے ایک ساتھ دو چھٹیاں ہوں گی۔ 

یاد رہے اسلامی ممالک کویت اور عمان کی جانب سے شب معراج کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے،  دونوں ممالک میں 18 جنوری عام تعطیل ہوگی، تمام ادارے بند رہیں گے، شب معراج 27 ویں رجب 1447 کی رات کو منائی جائے گی۔

شب معراج رحمتوں اور نعمتوں کی رات ہے، جس روز حضور نبی کریم ﷺ آسمانوں سے بھجوائی گئی خصوصی سواری البراق پر سوار ہو کر خالق کائنات سے ملاقات کے لئے تشریف لے گئے تھے اور امت کے لئے 5 فرض نمازوں اور رمضان المبارک کے روزوں کا تحفہ لے کر آئے۔

Watch Live Public News