(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے پاک افغان بین الاقوامی سرحدکے گمراہ کن بیانیے پرسخت رد عمل دیا ہے۔
وزیر اطلاعات نے پاک افغان بین الاقوامی سرحد کے حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈا یکسرمسترد کر دیا۔ وزیر اطلاعات نے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں کہا کہ بین الاقوامی سرحد کو بین الاقوامی سرحد ہی سمجھنا چاہیے اور اس کے مطابق عمل بھی کرنا چاہیے، سہیل آفریدی ان چند لوگوں میں سے ہیں جن کو یہ بات فلحال سمجھ نہیں آ رہی۔