کسی نے جارحیت کی تو دشمن کو ایسا سرپرائز دیں گے کہ ہوش ٹھکانے آجائیں گے، ایرانی وزیر دفاع

کسی نے جارحیت کی تو دشمن کو ایسا سرپرائز دیں گے کہ ہوش ٹھکانے آجائیں گے، ایرانی وزیر دفاع

(ویب ڈیسک ) ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ کا کہنا  ہے کہ کسی نے جارحیت کی تو ہمارا جواب غیر متوقع اور حیران کن ہوگا، جارحیت کا ایسا جواب دینگے دشمن دنگ رہ جائے گا۔

ایرانی وزیر دفاع عزیز نصیر زادہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی  پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ہماری دفاعی حکمت عملی مکمل طور پر تیار ہے،اپنی دفاعی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کو ان  کی سوچ سے بڑھ کر جواب دیا جائے گا، دشمن کو ایسا سرپرائز دیں گے کہ ہوش ٹھکانے آجائیں گے ۔

ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ کسی نے جارحیت کی تو ہمارا جواب غیر متوقع اور حیران کن ہوگا، جارحیت کا ایسا جواب دینگے دشمن دنگ رہ جائے گا۔

Watch Live Public News