امریکا نے اردن ، لبنان اور مصر میں سرگرم اخوان المسلمین کو دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا

امریکا نے اردن ، لبنان اور مصر میں سرگرم اخوان المسلمین کو دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا

(ویب ڈیسک ) امریکا کی جانب سے اردن ، لبنان اور مصر میں سرگرم اخوان المسلمین کو دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا گیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اخوان کی تشدد، عدم استحکام کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا اخوان المسلمین کے مالی وسائل روکنے کے تمام ذرائع استعمال کرے گا۔

امریکی میڈیا کا بتایا ہے کہ امریکی اقدام کے بعد اخوان المسلمین کو دی جانے والی مالی معاونت غیرقانونی ہوگی، اخوان المسلمین کے ارکان پر امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

Watch Live Public News