”کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں“

”کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں“
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے ببانگ دہل اعلان کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں ، کشمیریوں کو حق خود ارادیت ہی اس مسئلے کا واحد حل ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ۔ سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے لکھا کہ یومِ شہداء کےموقع پر ہم اہلِ کشمیر کیساتھ اور 13جولائی1931کےان 22شہداءکو سلام پیش کرتےہیں جو ڈوگرہ مہاراجہ کےسپاہیوں کیجانب سےپرامن مظاہرین پرگولیاں برسائے جانےپرمنصبِ شہادت پر فائزہوئے۔بھارتی جبر اور غیرقانونی تسلط کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہدمزاحمت اورقربانیوں کی تاریخ سے عبارت ہے https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1414810644973510657 انہوں نے لکھا کہ مزاحمت کی یہ بےخوف اور آزاد روح پوری طرح زندہ ہےکہ کشمیری مرد و زن غیر قانونی بھارتی تسلط کیخلاف پیہم صف آراء ہیں۔ اس منصفانہ جدوجہد میں پاکستان اہلِ کشمیر کے ساتھ ہے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں انہیں ان کا حقِ خود ارادیت ملنے تک کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔