لڑکی کو منانے کیلئےمحبوب کا انوکھا طریقہ

لڑکی کو منانے کیلئےمحبوب کا انوکھا طریقہ
کیپشن: لڑکی کو منانے کیلئےمحبوب کا انوکھا کارنامہ

ویب ڈیسک: بھارت میں ایک محبوب نے اپنی محبوبہ کے لیے بل بورڈ پر ہی محبت نامہ لکھ دیا ہے،جس پر شہری بھی متوجہ ہوئے بغیر رہ نہیں سکے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے کاناؤج کے مقامی روڈ پر موجود اس بل بورڈ پر محبوب کی جانب سے محبوبہ کے لیے یہ محبت نامہ تیار کیا گیا ہے۔

مکرکنڈ نگر کے جی ٹی روڈ پر موجود اس بل بورڈ پر لکھا گیا تھا، ’ایشوریا! مجھ سے شادی کرلو‘۔

گلابی رنگ کے اس بل بورڈ پر دل بھی بنائے گئے تھے،جبکہ ساتھ ہی انگریزی میں مزید بھی لکھا گیا تھا، جس کے مطابق ’جب سے میں نے تمہیں دیکھا ہے، تمہارا ہوگیا ہوں، میں وعدہ کرتا ہوں، جو کچھ بھی ہو جائے میں آخری سانس تک تمہارے ساتھ رہوں گا‘۔

دوسری جانب انتظامیہ بھی اس بورڈ کے حوالے سے لاعلم دکھائی دی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے بتانا تھا کہ بل بورڈ کو فورا ہٹا دیا گیا ہے۔

جبکہ مذکورہ محبوب کی شناخت کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News