بھارتی اداکارہ منجولا شروتی پر شوہر کا قاتلانہ حملہ، اسپتال منتقل

بھارتی اداکارہ منجولا شروتی پر شوہر کا قاتلانہ حملہ، اسپتال منتقل

(ویب ڈیسک )  بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں کناڈا ٹی وی کی معروف اداکارہ منجولا شروتی شوہر کے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پر ان کے شوہر امریش نے بے وفائی کے شک میں حملہ کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امریش نے پہلے شروتی پر مرچوں کا اسپرے کیا، بعد ازاں اُن پر چاقو سے وار کیے اور ان کا سر دیوار سے دے مارا، جس کے باعث اداکارہ کو شدید چوٹیں آئیں۔

منجولا شروتی کو فوری طور پر وکٹوریا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم امریش کو گرفتار کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ  منجولا اور امریش کی شادی کو 20 سال ہو چکے ہیں اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔ تاہم، دونوں کے درمیان تعلقات کچھ عرصے سے کشیدہ تھے اور تین ماہ قبل اداکارہ نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

واقعہ 4 جولائی کو پیش آیا تھا لیکن اس کی خبر حال ہی میں سامنے آئی ہے۔

Watch Live Public News