پی ٹی آئی نے 5 ارکان کو 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر پارٹی سے نکال دیا

پی ٹی آئی نے 5 ارکان کو 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر پارٹی سے نکال دیا

(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر 5 رکن اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی اتحاد کا ساتھ دیتے ہوئے 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کرنے والے پارٹی ممبران کو پارٹی سے نکال دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے دستخطوں سے پارٹی سے بے دخلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پارٹی سے نکالے گئے ممبران میں ظہور قریشی ، اورنگزیب کھچی، مبارک زیب خان، الیاس چوہدری اور عثمان علی شامل ہیں ۔

Watch Live Public News