لیگی وزراء کے بیانات پر ترجمان پی ٹی آئی کا سخت ردعمل

لیگی وزراء کے بیانات پر ترجمان پی ٹی آئی کا سخت ردعمل

ویب ڈیسک: نون لیگی وزراء کے بیانات پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل آگیا، ترجمان تحریک انصاف شیخ وقاص نے کہا اعلان کے ساتھ ہی تحریک کی کامیابی کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہو چکے ہیں۔

 ترجمان تحریک انصاف شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ پنجاب اور وفاق کے مینڈیٹ چوروں کی آہ و بکا ان میں پائے جانے والے خوف اور ان کے انجام کی خبر دے رہی ہے۔

اپنے خوف کو چھپانے کےلئے کٹھ پتلیوں کے درباریوں اور کنیزوں کو صدا گیری کیلئے میدان میں اتارا جارہا ہے، اقتدار پر قابض سرکار کی پراپیگنڈہ مشینری ایک جانب اپنی بقا کی بھیک مانگے گی جبکہ دوسری جانب قوم کو کنفیوژ کرنے کے منصوبے بنائے گی۔

مجرموں کے ہاتھوں ملک و قوم کے وجود پر مسلط تباہی ان کے گھناؤنے پن کو بےنقاب کرنے کے ساتھ عوام کو ان سے نجات کیلئے باہر نکلنے کی دعوت دے رہی ہے۔

پوری قوم نے دیکھ لیا کہ مینڈیٹ سے محروم گروہ کے پاس ظلم، جبر اور فسطائیت کے علاوہ اقتدار پر قبضے کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں۔

 ترجمان تحریک انصاف شیخ وقاص کا مزید کہنا تھا کہ بانی  کی رہائی آئین، قانون اور جمہوریت کی بقا اور سلامتی کی ضامن ہے، غاصب اپنی کھال بچانے کیلئے عمران خان کو قید میں رکھنے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔

قوم فیصلہ کر چکی، آئین کا حلیہ بگاڑ کر اور عدلیہ اور میڈیا کو نکیل پہنا کر قوم کو ابدی غلام بنانے کے ملکروہ منصوبوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

Watch Live Public News