’جراسک پارک‘ کے معروف اداکار سیم نیل 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

’جراسک پارک‘ کے معروف اداکار سیم نیل 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
کیپشن: ’جراسک پارک‘ کے معروف اداکار سیم نیل 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: ہالی ووڈ کے معروف اداکار سیم نیل، جو فلمی دنیا میں خاص طور پر ’ جراسک پارک‘ سیریز میں اپنے کردار کے باعث شہرت رکھتے تھے، 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سیم نیل کے اہلِ خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انتقال "اچانک اور غیر متوقع" تھا۔ اطلاعات کے مطابق سام نیل نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں آخری سانس لی، جہاں وہ اپنے اہلِ خانہ کے درمیان موجود تھے۔ اہل خانہ کے مطابق وہ "اسی وقار کے ساتھ دنیا سے رخصت ہوئے جس نے ان کی پوری زندگی کی عکاسی کی۔"

سام نیل نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر میں متعدد یادگار کردار ادا کیے۔ انہیں خاص طور پر 1993 کی مشہور فلم ’ جراسک پارک‘ میں ڈاکٹر ایلن گرانٹ کے کردار سے عالمی شہرت ملی۔

واضح رہے کہ سیم نیل نے مارچ 2023 میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ بعد ازاں انہوں نے CAR-T سیل (کائمیریک اینٹی جن ریسیپٹر ٹی سیل) تھراپی کروائی، جس کے بعد ان کی صحت میں نمایاں بہتری آئی۔

رواں برس اپریل میں آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیم نیل نے بتایا تھا کہ حالیہ طبی معائنے میں ان کے جسم میں کینسر کا کوئی نشان نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا، "ہم نے ابھی اسکین کروایا ہے اور میرے جسم میں کینسر موجود نہیں، یہ واقعی غیر معمولی خبر ہے۔"

اہلِ خانہ کی جانب سے جاری بیان میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ سیم نیل انتقال کے وقت کینسر سے پاک تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ ان کا انتقال پیر 13 جولائی کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اچانک ہوا۔

اہلِ خانہ نے کہا ہے کہ آخری رسومات اور دیگر انتظامات سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی، جبکہ اس مشکل وقت میں خاندان کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

Watch Live Public News