(ویب ڈیسک) یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 76 فیصد نوجوان مستقبل کے بارے میں پرامید ہیں۔
عالمی یوم آبادی پر یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کی پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ا س رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی آبادی تقریباً 25 کروڑ 72 لاکھ ہوچکی ہے، ایک تہائی آبادی 10 سے 24 سال کے درمیان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے مواقع، فیصلوں اور صلاحیتوں پر منحصر ہے، پاکستان میں 76 فیصد نوجوان مستقبل کے بارے میں پُرامید ہیں، جب کہ 53 فیصد نوجوان سیکیورٹی، معاشی مسائل، عدم مساوات کے باعث پریشان ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ سے محروم دیہاتی نوجوانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
یونائیٹڈنیشن پاپولیشن فنڈ نے نوجوانوں کو ڈیجیٹل ہنر سکھانے اور اچھی نوکریاں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبادی کی پالیسی صرف تعداد بڑھانے یا گھٹانے کا نام نہیں، یہ حقوق اور انتخاب کا معاملہ ہے۔