(ویب ڈیسک ) برطانیہ کی جانب سے ایرانی پاسدارانِ انقلاب فورس کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی حکومت نے غیر ملکی ریاستی پراکسی گروپوں کے خلاف کارروائی کے تحت ایرانی پاسداران انقلاب کی حمایت غیر قانونی قرار دے دی ہے۔ نئے ریاستی خطرات سے متعلق تاریخی اختیارات کے تحت تین گروپوں کو نامزد کیا گیا۔
برطانوی حکومت کے مطابق ان میں ایرانی پاسداران انقلاب، اسلامی موومنٹ آف کمپینئنز آف دی رائٹ اور روس کی جی آر یو والنٹیئر کور شامل ہیں۔
اس حوالے سے برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ اسلامی موومنٹ آف کمپینئنز آف دی رائٹ گروپ نے برطانیہ میں یہودی اور اسرائیلی مقامات پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔