’’ٹیکسوں کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا گیا ‘‘

’’ٹیکسوں کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا گیا ‘‘
کراچی ( پبلک نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی کوئی ایسی شے نہیں چھوڑی جس پر ٹیکس نہ لگایا ہو، بجٹ میں ہر فون کال، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر ٹیکس لگانے کے کے بعد اگلے دن اسے فورا واپس لینا حکومتی بوکھلاہٹ کا ایک ثبوت ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ بجٹ میں عوام پر تقریباً پونے چار سو ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لگانے کا عمل ظالمانہ ہے ٗ بجٹ میں کئے جانیوالے اقدامات کو ایک ہی دن میں واپس لے لینا حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت بھاری ٹیکسوں کے طوفان پر عوامی ردعمل سے ڈری ہوئی ہے،آئی ایم ایف بجٹ میں ٹیکسوں کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے کو مسترد کرتا ہوں، عمران خان کے عوام دشمن معاشی اقدامات کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔

Watch Live Public News