پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟

پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟
کراچی: فلکیاتی ماہرین کے مطابق پاکستان میں 10 جولائی کو عید الاضحیٰ ہوگی۔ فلکیاتی علوم کے ماہر اور جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے پیش گوئی کی ہے کہ 10 جولائی بروز اتوار کو عید الاضحیٰ اور 10 محرم 8 اگست بروز پیر کو ہو گا۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ 29 جون کو اسلامی تاریخ بھی 29 ہی ہوگی جب اس روز سورج غروب ہوگا تو چاند کی پوزیشن یعنی آلٹی ٹیوٹ 5 ڈگری سے کم ہوگا اور سورج اور چاند کے ڈوبنے کا دورانیہ( وقفہ) 30 منٹ ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اُس وقت چاند نظر نہیں آسکے گا چنانچہ یکم ذی الحج یکم جولائی کو اور عید الاضحیٰ 10جولائی کو ہوگی جب کہ یکم محرم 30 جولائی کو اور عاشورہ 8 اگست کو ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔