اسلام آباد : استحکام پارٹی نے انتخابات میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی، اجلاس میں استحکام پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان ، پارٹی سیکرٹری جنرل عامر کیانی، عون چودھری، فردوس عاشق اعوان ، مراد راس، سعید اکبر نوانی، شعیب صدیقی، سید سعید الحسن شاہ، نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ بھی شریک ہوئے۔ استحکام پارٹی نے انتخابات میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی اجلاس میں ضلعی سطح پر فوری تنظیم سازی شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ صوبوں میں بھی تنظیم سازی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا ساتھ امید سے عمل تک دیں گے۔ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے کام کررہے ہیں۔