سندھ: مالی سال 2024-25  کیلئے 30 کھر ب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

سندھ: مالی سال 2024-25  کیلئے 30 کھر ب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

(ویب ڈیسک )   سندھ میں مالی سال 2024-25  کیلئے 30 کھر ب سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں غیر ترقیاتی بجٹ کی مد میں 1900 ارب رکھنے کی تجویز ہے۔ صوبائی ملازموں کی تنخواہ میں 728 ارب جبکہ پینشن کے لئے 260 ارب رکھنے کی تجویز ہے۔

سندھ کے آئندہ بجٹ میں نئے اسکیمیں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبے کے مجموعی ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 959ارب روپے ہے،   تعلیم کی جاری 875ترقیاتی بجٹ جاری منصوبے کے لئے 32ارب 16 رکھنے کی تجویز ہے۔ صحت کے جاری 210 منصوبے کے لئے 18 ارب رکھنے کی تجویز ہے۔ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ کے 470 منصوبے کے لئے 24 ارب رکھنے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ سندھ میں جاری 4249منصوبے کے لئے 300 ارب سے رکھنے کی تجویز ہے، صوبے کے ضلع ترقیاتی فنڈز 550 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

Watch Live Public News