ویب ڈیسک: اوگرا نے جون کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ، قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ایس ایس جی سی کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں ایک سینٹ کی کمی کردی ، سوئی سدرن گیس کے لئے ایل این جی کی قیمت 10.87 ڈالر سے کم ہوکر 10.86 ڈالر ہوگئی
ایس این جی پی ایل کے لیے قیمت 11.79 ڈالر سے کم کرکے 11.78 ڈالر ہوگئی ، اوگرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا.
