گلوکار عاصم اظہر سے منگنی ختم،میرب نے عروسی جوڑا کیوں پہنا؟ مداح حیران

گلوکار عاصم اظہر سے منگنی ختم،میرب نے عروسی جوڑا کیوں پہنا؟ مداح حیران

ویب ڈیسک:پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے اداکارہ میرب علی منگنی ختم کرنے کے اعلان کے بعد اداکارہ نے اپنی نئی تصاویر شیئر کردی۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرب علی  کے  مداحوں کو اُس وقت تعجب ہوا جب اچانک اداکارہ اور گلوکار عاصم اظہر نے راہیں جدا کرلیں، عاصم اظہر اور میرب علی نے تین سال قبل منگنی کی تھی اور عوامی سطح پر اپنے اس تعلقات کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ روز انہوں نے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا۔

اب فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے اپنی خوشگوار موڈ میں تصاویر شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر شیئر تصاویر میں اداکارہ انتہا مختلف نظر آرہی ہیں جسکی وجہ انکا میک اپ اور ہیئر اسٹائل ہے، اسی پوسٹ میں ایک ویڈیو میں اداکارہ کو ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس کررہے ہیں۔

میرب کی اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں فینز یہ تبصرے کرتے دکھ رہے ہیں کہ عاصم سے الگ ہوکر میرب خوش ہیں جبکہ کچھ صارفین نے انکے چہرے کی رونق کو ‘پوسٹ بریک اپ گلو’ قرار دیا ہے۔

Watch Live Public News