ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس، مقتولہ ثنا یوسف کے ورثا نے ملزم کی شناخت کر لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ ثنا یوسف کی پھپھو اور والدہ نے شناخت پریڈ کے دوران ملزم کی شناخت کی، ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ اڈیالہ جیل میں ہوئی۔
ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ کا عمل مجسٹریٹ کی موجودگی میں ہوا، ملزم عمر حیات کو عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ بھجنے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ ملزم عمر حیات کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔