سی ڈی اے کا پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی پارک بنانے کا فیصلہ 

سی ڈی اے کا پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی پارک بنانے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک ) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے )نے پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی پارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سی ڈی اے   بورڈ نے اسلام آباد کے سیکٹر G-10 میں 3.3 ایکڑ رقبے آئی ٹی پارک بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ آئی ٹی پارک کے حوالے سے پلاٹ بھی مختص کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد آئی ٹی پارک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کیا جائیگا، پارک کا کورڈ ایریا 1 لاکھ اسیکوائر فٹ پر محیط ہوگا جس میں  5 سے 6 ہزار فری لانسرز کام کرسکیں گے۔

  آئی ٹی پارک میں فری لانسرز، اسٹارٹ اپس کیلئے ورکنگ اسپیس، سافٹ وئیر ہاوسز، لائبریری، آئی ٹی مصنوعات کی نمائش کیلئے جگہ سمیت ریسرچ سینٹرز، کانفرنس ہالز، میٹنگ رومز کے لئے جگہ بھی مختص کی جائیگی۔

اسلام آباد آئی ٹی پارک بنانے کے تمام اخراجات نجی کمپنیاں برداشت کرینگی،  15 سال بعد یہ پارک مکمل طور پر سی ڈی اے کے حوالے بھی ہو جائے گا، پارک میں نجی کمپنیاں جگہ کرائے پر لے کر آئی ٹی دفاتر بنا سکیں گی۔