بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات

(ویب ڈیسک )   بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات ہوئی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )  کے مطابق   چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی ۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ  جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل شیخ محمد بن عیسی  نےباہمی دلچسپی بالخصوص خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔  پاک بحرین عسکری قیادت نے متعلقہ سکیورٹی امور پر بھی غور کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحرین عسکری قیادت  نے موجودہ فوجی تعاون کو مزید وسعت اور گہرائی دینے پر اتفاق کیا۔ بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔ 

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ  جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز  آمد پر تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے بحرینی کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Watch Live Public News