روس نے امریکہ کی 30 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی

روس نے امریکہ کی 30 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی

ویب ڈیسک: امریکا نے روس پر زور دیا کہ وہ یوکرین میں ایک ماہ کی جنگ بندی پر ’غیر مشروط‘ طور پر رضامندی ظاہر کرے، جس پر جواب دیتے ہوئے روس نے اس ےتجویز کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کےمطابق روسی صدر کے معاون یوری اوشاکوف نے  آج روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے روس کا مؤقف واضح کیا، اوشاکوف نے کہا کہ "یہ صرف یوکرین کی فوج کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع دے گی، اور کچھ نہیں"، ماسکو اس طرح کے عارضی معاہدے کو قبول نہیں کرے گا۔
روس ایک طویل مدتی امن معاہدہ چاہتا ہے، جو ماسکو کے مفادات اور خدشات کو مدنظر رکھے، روس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات معمول کے مطابق اور پُرسکون انداز میں جاری ہیں۔
امریکہ کو بھی سمجھ آ گیا ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ نے یوکرین کے ساتھ بات چیت کے بعد مکمل جنگ بندی کی تجویز دی تھی اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا تھا کہ "اب فیصلہ روس کے ہاتھ میں ہے"۔

یوکرین نے پہلے ہی اس جنگ بندی کی حمایت کر دی ہے اور امریکی سیکیورٹی امداد کی بحالی کا بھی خیرمقدم کیا ہے۔

Watch Live Public News