پولیس ملازمین ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ریاست مخالف مواد شئیر کرنے لگے

پولیس ملازمین ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ریاست مخالف مواد شئیر کرنے لگے

(ویب ڈیسک )  باوردی اہلکاروں کی ٹک ٹاک ویڈیوز سامنے آنے پر اے آئی جی مانیٹرنگ نے مراسلہ لکھ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق   پولیس اہلکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس منفی استعمال بارے مراسلہ سی سی پی او لاہور کو بھجوا دیا گیا۔ مراسلے کی کاپیاں پنجاب کے تمام آر پی اوز کو بھی ارسال کردی گئیں۔

مرسلے میں کہا گیا ہے کہ   پولیس ملازمین کی سوشل میڈیا پریکٹس مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتی ہے ۔ پولیس ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال کی موثر نگرانی کی جائے ۔

  مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  تمام یونٹس غیر مناسب پوسٹ ۔ سرکاری اداروں کے خلاف مواد شئیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں ۔ 

Watch Live Public News