ویب ڈیسک : (علی رضا) سدا بہار جوانی کا راز کھل گیا۔۔ ہنڈوراس کی کمپنی نے بڑھتی عمرکےاثرات زائل کرنے کی ویکسین دریافت کرلی۔
ہونڈوراس سے 40 میل دور ایک جزیرے ہونڈرن مین لینڈ پر واقع ایک امریکی سرمایہ دار نے ’’ پروسپیرا’’ کے نام سے ایک منی سرکل کلینک کھول رکھاہے ۔

کلینک کے نام سے دھوکا نہ کھائیں کیونکہ یہ کلینک نہیں ایک شہر آبا دہے جہاں دنیا بھر کی ایلیٹ کلاس کو ہمیشہ جوان رہنے کے لئے ریسرچ کے بعد عجیب غریب علاج اور تھیراپی سے گذارا جاتا ہے جس کا ان سے بھاری معاوضہ وصول کیا جاتاہے۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق منی سرکل کلینک کی مشہوری انسانی عمر کو گھٹانے کے کامیاب علاج کی وجہ سے ہوئی ہے جہاں انسانی عمر کو دھیما کرنے کی تھیراپی کے لئے انسانی جسم میں ڈی این اے ذرات کو انجکٹ کیا جاتا ہے ۔ اس انجکشن تھیراپی کے دوران خصوصی خوراک اور مشروبات دئیے جاتے ہیں جس کے بعد انسانی جسم میں پائی جانے والی کوئی بھی خرابی جسم خودکار طریقے سے ٹھیک کرنے کا اہل ہوجاتا ہے ۔
رپورٹس کے مطابق یہ تھیراپی فالسٹیٹن پروٹین کو ہدف بنانے کا کام کرتی ہے۔ اس سے پٹھوں میں اضافہ اور ٹشو کی مرمت تیزی کے ساتھ ہوتی ہے۔ کلینک کا دعویٰ ہے کہ اس کے ذریعہ عمر کے اثر کو 0.64 فیصد تک دھیما کیا جاسکتا ہے۔ یعنی تقریباً 19 مہینوں کے اثر کو ایک سال کے اثر میں بدلا جا سکتا ہے۔
اس ویکسین کو ابھی تک کوئی منظوری تو نہیں ملی ہے لیکن دنیا بھر سے اشرافیہ کے ارکان دھڑا دھڑ یہاں علاج کیلئے بکنگ کرارہے ہیں