دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 10 دہشتگر د ہلاک

دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 10 دہشتگر د ہلاک

(ویب ڈیسک )   آئی ایس پی آر کے مطابق  دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے   10 دہشتگر د ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں دہشت گردوں  نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش  کی۔ سیکیورٹی فورسز کی فوری اور بھرپور کارروائی سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام ہوگیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  پاک فوج کی فوری جوابی  کارروائی سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام، تمام دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔خودکش حملہ آور سمیت 10 دہشت گرد مارے گئے۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق  علاقے میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کلئیرنس آپریشن  جاری ہے۔پاک فوج  ملک میں دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے ۔

Watch Live Public News