وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی سعودی ولی عہدسے اہم ملاقات

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی سعودی ولی عہدسے اہم ملاقات
کیپشن: وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی سعودی ولی عہدسے اہم ملاقات

ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم پاکستان اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز   کی سعودی ولی عہد  سے اہم ملاقات ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز وزیرِ اعظم پاکستان اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کے حوالے سے میڈیا میں جاری کی گئیں تصاویر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو افواج پاکستان کے Combat Dress میں دیکھا گیا جو انتہائی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔

عمومی طور پر بیرون ملک دوروں کے دوران سپہ سالار Ceremonial لباس زیب تن کرتے ہیں، لیکن اس ملاقات کے دوران سپہ سالار کا Combat Dress میں ہونا پاکستان کی اپنے دیرینہ برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار ہے۔

یہ اس عزم کا اعادہ ہے کہ پاکستان اپنے دیرینہ تعلقات اور دفاعی معاہدے کے تناظر میں سعودی عرب کے دفاع کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا۔
*Pakistan is Ready*

Watch Live Public News