(ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور اداکار و صداکار شجاعت ہاشمی انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق شجاعت ہاشمی کچھ عرصے سے علیل اور زیر علاج تھے۔ اہل خانہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج رات 9 بجے جامعہ نعیمہ میں ادا کی جائے گی۔
شجاعت ہاشمی کا شمار پاکستان کے سینئر فنکاروں میں ہوتا تھا ، انہوں نے اپنی اداکاری اور صداکاری کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔انہوں نے ٹیلی وژن کیریئر کا آغاز یاورحیات کے ڈرامے ’’کہر ‘‘سے کیا تھا۔ شجاعت ہاشمی کے مشہور ڈراموں میں وارث ، زرد دوپہر ، رات کا پچھلا پہر ، رانی اور رضیہ اور کرچیاں سرفہرست تھے۔
حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں پرائیِڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازاتھا۔