لبرٹی مارکیٹ میں کیش لیس مارکیٹ کا افتتاح  کردیا گیا

لبرٹی مارکیٹ میں کیش لیس مارکیٹ کا افتتاح  کردیا گیا

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈیجیٹل پنجاب ویژن کے تحت لاہور میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈپٹی کمشنر لاہور نے لبرٹی مارکیٹ میں کیش لیس مارکیٹ کا افتتاح کر دیا ۔تقریب کا انعقاد زندگی (جے ایس بینک)، اسٹیٹ بینک اور تاجران لبرٹی مارکیٹ نے کیا ۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کو کیش لیس ادائیگی کے جدید اور محفوظ طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی ۔کیش لیس نظام سے شہریوں اور تاجروں کے لیے شفاف اور تیز ترین ادائیگی ممکن ہوگئی ۔

ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا کہنا ہے کہ کیش لیس نظام کو شہر کی دیگر مارکیٹوں تک پھیلانے کے جامع پلان پر عملدرآمد کیا جائے، کیش لیس ماڈل کی کامیابی کے لیے تاجر برادری سے مسلسل رابطہ رکھا جائے ، ڈیجیٹل معیشت کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،لاہور کو جدید ڈیجیٹل شہر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں۔

Watch Live Public News