(ویب ڈیسک )مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے مابین بڑھتی ہوئی شدید کشیدگی کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں خام تیل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطحوں کو چھوتے ہوئے 105 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
ایران اور امریکا کے مابین بڑھتی ہوئی شدید کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی مجموعی قیمت نے 105 ڈالر فی بیرل کا تاریخی ہندسہ عبور کر لیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 4.19 ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 105.4 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔
امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کے نرخوں میں بھی 4.53 ڈالر کا بڑا جمپ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں اس کی قیمت 100.58 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔