(ویب ڈیسک ) ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ان کے والد سید علی خامنہ ای کو 10 رمضان کے دن قرآن پاک کی تلاوت کے دوران شہید کیا گیا۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پہلے آڈیو پیغام میں بتایا کہ ان کے والد سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو 10 رمضان کے دن قرآن پاک کی تلاوت کے دوران شہید کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب خطے میں کشیدگی اور جنگی صورتحال شدت اختیار کر رہی تھی۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ اس نقصان نے ایرانی قوم کو گہرے صدمے سے دوچار کیا ہے۔ ملک کو اس مشکل وقت میں متحد رہنے کی ضرورت ہے۔
نئے سپریم لیڈر نے واضح کیا کہ جنگ جاری رہے گی اور ایران اپنے شہدا کے خون کا بدلہ لے گا۔ ایران اپنے دشمنوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑا رہے گا اور کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔