(ویب ڈیسک ) سینٹکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ عراق میں امریکی جہاز کو پیش آنیوالے حادثے میں 4 ہلاکتیں ہوئیں ہیں ۔
امریکی سینٹکام کا کہنا ہے کہ جہازفرینڈلی یا دشمن کی کارروائی کا نشانہ نہیں بنا، فی الحال ریسکیوکاعمل جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ واقعےمیں عملےکے6 میں سے 4 اہلکارہلاک ہوگئے۔
سینٹکام نے بیان میں کہا کہ امریکی ری فیولنگ طیارہ کے سی 135عراق کےمغربی علاقےمیں12مارچ کوگرا، واقعےکی وجوہات جاننےکے لیے تحقیقات جاری ہیں۔