ویب ڈیسک: امریکی ریاست الاسکا میں 8 افراد کو لے جانے والا چارٹر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق الاسکا کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ اینکریج سے کیپ نیونیہم کے لیے روانہ ہوا تھا اور کیپ نیونیہم ایئرپورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق طیارے میں 2 پائلٹس اور 6 مسافر سوار تھے، حادثے میں کوئی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔
حکام کے مطابق طیارہ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔