ویب ڈیسک: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کان پور میں دو انجن والا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اطالوی ساختہ ٹیکنام طیارے نے صبح ساڑھے 11 بجے تربیتی پرواز کے لیے اڑان بھری تھی۔ تقریباً 11 بج کر 50 منٹ پر ٹریننگ سینٹر واپسی کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔