(ویب ڈیسک) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ( پی اے اے ) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی فضائی حدود بند ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی فضائی حدود بند ہونے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بلا تعطل معمول کے مطابق جاری ہے اور تمام پروازیں اپنے شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں۔
پی اے اے کا کہنا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ اور غلط خبروں پر توجہ نہ دیں اور مستند معلومات کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔