پاک بھارت سیز فائر کے بعد کرتار پور راہداری سے متعلق اہم خبر

پاک بھارت سیز فائر کے بعد کرتار پور راہداری سے متعلق اہم خبر
کیپشن: پاک بھارت سیز فائر کے بعد کرتار پور راہداری سے متعلق اہم خبر

ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری تاحال بند ہے، حالانکہ پاکستان نے اس راستے کو بدستور کھلا رکھا ہے۔ بھارتی حکام نے 6 اور 7 مئی کو ہونے والے واقعات کے بعد اس راہداری کو بند کیا تھا، جس کے بعد سے سکھ یاتریوں کی آمد رک گئی ہے۔ دربار کرتارپور کے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ سکھ یاتریوں کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

ادھر پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے چیئرمین اور پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق، سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ راہداری کو فوراً بحال کرے تاکہ سکھ یاتریوں کو کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ ہو۔

سردار رمیش سنگھ نے بھارت سمیت دنیا بھر کے سکھوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ جون میں گرو ارجن دیو جی کے یومِ شہادت اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دروازے سکھ برادری کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور دونوں اقوام کے درمیان بھائی چارے کا رشتہ مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ پاک- بھارت کشیدگی کے دوران دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی، جس پر پاکستان کی حکومت، عوام اور ریاست ان کی وفاداری کو بے حد سراہتی ہے۔

Watch Live Public News