معرکہ حق کے دوران شہیدااور زخمیوں کی تفصیلات جاری،آئی ایس پی آر

معرکہ حق کے دوران شہیدااور زخمیوں کی تفصیلات جاری،آئی ایس پی آر
کیپشن: معرکہ حق کے دوران شہیدااور زخمیوں کی تفصیلات جاری،آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) نے معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ وطن کادفاع کرتے ہوئے 11 جوان شہید اور 78 زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق معرکہ حق کے دوران وطن کا تحفظ کرتے ہوئے 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ عام شہریوں پر جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 78 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔شہدا کی قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

ترجمان پاک فوج کے مطابق مادر وطن پر قربان ہونے والوں میں آرمی کے 6 اور فضائیہ کے 5 اہلکار شامل ہیں، شہید ہونے والے میں نائیک عبدالرحمان اور نائیک وقار خالد شامل ہیں، لانس نائیک دلاور خان، اکرام اللہ، سپاہی عدیل اکبر اور نثار بھی وطن پر قربان ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف ٹیکنیشین اورنگزیب بھی معرکہ حق کے دوران شہید ہوگئے، سینئر ٹیکنیشین نجیب، سینئر ٹیکنیشن مبشر اور کارپورل ٹیکنیشین فاروق بھی شہداء میں شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے 6 اور 7 مئی کو بلااشتعال حملے شروع کئے، بھارتی حملوں میں 40 عام شہری شہید ہوئے، جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل تھے، بھارتی حملوں سے 27 بچوں اور 10 خواتین سمیت 121 افراد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداء قوم کا فخر ہیں، شہداء کی قربانی جرات، جذبے اور محب الوطنی کی شاندار علامت ہے، ان کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں، قوم جارحیت کے سامنے پرعزم ہے، اس میں کوئی ابہام نہیں رہنا چاہیے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئندہ کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

پاکستان زندہ باد افواج پاکستان پائندہ باد۔۔!!

Watch Live Public News