6 ٹیمیں اور صفر خوف، پی ایس ایل پرمحسن نقوی کادلچسپ ٹوئٹ

6 ٹیمیں اور صفر خوف، پی ایس ایل پرمحسن نقوی کادلچسپ ٹوئٹ
کیپشن: 6 ٹیمیں اور صفر خوف، پی ایس ایل پرمحسن نقوی کادلچسپ ٹوئٹ

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دلچسپ ٹوئٹ کی ہے۔ جس میں انہوں نےمعنی خیز بیان دیتے ہوئے کہا ہےکہ پی ایس ایل کی 6 ٹیمیں ہیں اور 0 خوف ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پی ایس ایل پر دلچسپ ٹویٹ داغ دی ہے۔ 

محسن نقوی نے ایکس پر لکھا کہ پی ایس ایل کا سلسلہ وہیں سے شروع ہو گا جہاں رکا تھا۔انہوں نے دلچسپ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ6 ٹیمیں اور صفر خوف۔آئیں کرکٹ کے جذبے کو ایک ساتھ مناکر اس کا لطف اٹھائیں۔

محسن نقوی نے مزید لکھا کہ 17 مئی سے شروع ہونے والے 8 سنسنی خیز میچز کے لیے تیار ہو جائیں۔ 25 مئی کو گرینڈ فائنل  کھیلاجائےگا۔تمام ٹیموں کے لیے نیک تمنائیں ۔

Watch Live Public News