پہلگام واقعہ بھارت کی سیکیورٹی ناکامی،پاکستان سے جوڑنے میں بری طرح ناکام،عطاءاللہ تارڑ

پہلگام واقعہ بھارت کی سیکیورٹی ناکامی،پاکستان سے جوڑنے میں بری طرح ناکام،عطاءاللہ تارڑ
کیپشن: پہلگام واقعہ بھارت کی سیکیورٹی ناکامی،پاکستان سے جوڑنے میں بری طرح ناکام،عطاءاللہ تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کی بہت بڑی سیکیورٹی ناکامی ہے۔ جسے وہ پاکستان سے جوڑنے میں بری طرح ناکام ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سکائی نیوز کو انٹرویو دیا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور قطر نے بھی سیز فائر کیلئے اپنا اہم کردار ادا کیا۔امریکی  صدر کی دوسری ٹویٹ  میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کے خواہاں ہیں۔بھارت نے پاکستان کو پانی کی فراہمی تاحال بند نہیں کی۔ بھارت کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت ہی نہیں۔ اس وقت پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ  پہلگام واقعے پر پاکستان نے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ پاکستان نے شفاف تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی۔بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات عائد کیے۔ بھارت تاحال ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکا۔کسی گروہ نے پہلگام واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں پہلگام واقعہ رونما ہونا بھارت کی سیکیورٹی ناکامی ہے۔ بھارتی انٹیلی جنس مکمل ناکام ثابت ہوئی۔ بھارت پہلگام واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  سیز فائر کے بعد ڈی جی ایم اوز کے درمیان پہلا رابطہ ہو چکا ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے۔ مغربی سرحدوں پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے گناہ شہریوں، جوانواں اور افسران کی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان میں کسی دہشت گرد گروہ کی کوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں۔سیز فائر پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ حکمت عملی کی کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات اور اسلحہ ڈپوئوں کو نشانہ بنایا۔بھارت کے نقصانات سب کے سامنے ہیں۔بھارت مزید کشیدگی جھیلنے کی پوزیشن میں نہیں تھا۔ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان کی فتح روز روشن کی طرح عیاں ہے۔

Watch Live Public News